محمود عزت اخوان المسلمون کے فیصلوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔فائل فوٹو
محمود عزت اخوان المسلمون کے فیصلوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔فائل فوٹو

اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام کو عمرقید سزا

قاہرہ: مصرکی سپریم  اسٹیٹ سیکیورٹی کریمنل کورٹ نے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام کو غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ تعاون کا جرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزا سنا دی۔

العربیہ کے مطابق اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام محمود عزت کو سزا گزشتہ روز سنائی گئی ،  پبلک پراسیکیوشن کے مطابق محمود عزت نے اہم دفاعی راز دوسرے ممالک کو دیے، مصرکے مفاد کیخلاف کام کرنے والے گروہوں کیساتھ تعاون کیا گیا، دہشتگردی کیلیے فنڈنگ کی ۔

پراسیکیوشن کے مطابق محمود عزت نے اخوان کارکنوں کو ریاست مخالف نفسیاتی جنگ ، افواہیں پھیلانے ، اسلحے کے استعمال اور املاک پر حملہ کرنے کی تربیت دی ۔

استغاثہ نے کہا کہ محمود عزت اخوان المسلمون کے فیصلوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ،اس نے مصر میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کی،ان کا مقصد مصرکی ریاست پر قبضہ کرنا تھا جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی بھی کی ۔

سپریم  اسٹیٹ سیکیورٹی کریمنل کورٹ نے جرائم ثابت ہونے پر محمود عزت کوعمر قید کی سزا سنائی ۔