پشاور:خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پشاور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورسٹی میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 7 تحصیلوں میں سے پی ٹی آئی صرف ایک نشست جیت سکی۔ جے یو آئی اب تک 3 اور اے این پی دو تحصیل نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
پشاور سٹی میئرکی نشست پر بھی جے یو آئی نے میدان مار لیا اورالیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے زبیرعلی کو 12 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ،انہوں نے 63 ہزار 388 ووٹ حاصل کیے۔۔
پی ٹی آئی کے رضوان بنگش50 ہزار 659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلز پارٹی کے ارباب زرک جہاں45012 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔