ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو

 آئندہ چند ماہ میں اشیا کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ شوکت ترین

پشاور:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اشیا کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں کیلیے بلا سود قرضے فراہم کریں گے ، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ، پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ، امریکہ اور بھارت بھی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، پٹرول ، خوردنی تیل اور کوئلے کی قیمتیں دگنا ہوئی ہیں ، دنیا میں 20 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے ۔

نو منتخب سینیٹر نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ،اس وقت سالانہ نو سے دس فیصد تک گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں ، لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں امید ہے گیس کے معاملات میں بہتری آئے گی ، سینیٹ کا ٹکٹ دینےپر عمران خان جبکہ سینیٹر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خیبرپختونخوا کیلیے کام کیا اب بھی کریں گے ، پوری امید ہے آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت کو زیادہ ووٹ ملیں گے ، الیکشن جیتنا یا ہارنا وقت کی بات ہوتی ہے ، مہنگائی کے خاتمے کیلیے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے۔