اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ کم ہو گیا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 270 متاثر ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 557 ہے۔ تاحال ملک بھر میں 12 لاکھ 91 ہزار737 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ 12 لاکھ 53 ہزار 298 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا سے متاثر 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح صفر اعشاریہ چھ تین ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 267 کیسز، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار481 ،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 23 اور بلوچستان میں 33 ہزار587 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 308، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 642 ہو گئی ہے۔