سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)
سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

ہماری اپنی غلطیوں سے ملک نیچے جا رہا ہے۔وزیر اعظم کا اعتراف

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے  ملک نیچے جا رہا ہے ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے عوام پر ڈالروں کو ترجیح دی گئی ، ماضی کے فیصلے عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کے تھے ۔

وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ایک وقت تھا پاکستان کا وزیر اعظم امریکہ جاتا تو امریکی صدر استقبال کرتا تھا، ملک کا تشخص بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے پاکستان کا بہترین تشخص دیکھا ہے ، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے  ملک نیچے جاتا رہا ہے ، ماضی کے حکمرانوں نے غلط فیصلے کیے جس کا نقصان ہوا، کسی کو قصور وار ٹھہرانے کی بجائے اپنے فیصلے درست کرنے چاہئیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی اورجانی قربانیاں دیں،مشکلات کے باوجو د ملک کا مثبت چہرہ دنیامیں ابھرا،ہم نے مشکل وقت دیکھااور حکمت عملی بناکر نمٹنے کی کوشش کی، دنیانے کوروناسے نمٹنے کے لیے ہمارے اقدامات کی تعریف کی ،100 سال میں ایک وباء آتی ہے جو پوری دنیا کو لپیٹ میں لے کر متاثر کرتی ہے ، کورونا اس صدی کی  وباء تھی ،

وزیر اعظم نے کہا کہ مختصر وقت میں وزرائے خارجہ کواکٹھا کرنا بڑی بات ہے ، اوآئی سی کانفرنس کامقصد دنیا کوبتاناتھا کہ ہم تنہا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ،افغانوں کی جلد از جلد امداد کی جائے ،افغانستان میں بحران پیداہورہاہے جو بڑاظلم ہے ، دنیا افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے ،افغانستا ن میں حکومت کسی کوپسند نہ ہو لیکن وہاں انسان بستے ہیں۔