مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو
مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو

ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ہے۔

ٹوئٹرپرکارکنوں کے نام جاری پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام،جماعتی ورکرز،عہدیداران اور تمام امیدواران کوبہت مبارک ہو، آپ کی شب وروز محنت اورہمت نےان ناجائز حکمرانوں کےقلعہ کی دیوارگرادی ہےاورانشاءاللہ آپ کی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کےقلعے کی آخری اینٹ نکلنےاوراس ملک کوواپس ایک اسلامی اورجمہوری ملک بنانےتک جاری رہے گی۔”

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کی پارٹی  جمعیت علماء اسلام تحصیل کونسل اور سٹی میئرز کی 64 میں سے  21 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔