میئر بنوں کی سیٹ پردوبارہ گنتی کا فیصلہ

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے میئر بنوں کی سیٹ پردوبارہ گنتی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی ،جس پرالیکشن کمیشن نے 86 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ ری کائونٹنگ کا عمل آج (بدھ کو)صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمااسلام(ف) کے امیدوار میئرکی سیٹ سے کامیاب قرار پائے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نے میئر پشاورکی سیٹ پر بھی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔