کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی نے تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے بینظیر کارڈ لانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم بینظیر مزدور کارڈ لا رہے ہیں جس سے تعلیم اور صحت کی سہولیا ت میسر آئیں گی ، بلاول بھٹو نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے ،ہم الیکشن ہار بھی جائیں لیکن عوام کی خدمت جاری رہے گی ۔
سعید غنی نے کہا کہ جے یوآئی ف نے خیبرپختونخوا میں اچھا الیکشن لڑا، لو گو ں نے تحریک انصاف کو مسترد کردیاہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونگے ، میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی ۔