شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو
شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو

ترکی نے امریکی سفارتکار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

انقرہ:ترکی نے امریکی سفارتکارکو  جعلی پاسپورٹ تیارکرنے کے الزام میں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 نومبر کو جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے ایک شامی شہری کو   استنبول ایئر پورٹ سے گرفتارکیا گیا تھا۔ اس شخص کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا اوراس نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جعلی پاسپورٹ بنانے والے شخص کو گرفتارکیا گیا تو اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ لبنان میں امریکی سفارتخانے کا ملازم ہے اوراس نے اپنا ہی پاسپورٹ شامی شہری کو دیا ہوا تھا۔ امریکی سفارتکار سے ایک لفافے میں 10 ہزار ڈالر بھی موجود تھے جس پراسے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا۔