واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔فائل فوٹو 
واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔فائل فوٹو 

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے جمعرات کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوارکو پاکستانی فوج کو ننگر ہارکی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔  طالبان کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔