لاہور:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ کا ساتھ دیتے ہوئے غیرآئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اورنااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں۔ غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2021
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اورگھر جانے کی تیاری کرے۔
خیال رہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ نے پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔