لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ عوام لنگوٹ کس لیں، عمران خان کے گھبرانے اور تبدیلی سرکار کو نکالنے کاوقت اگیا ہے، عمران خان ووٹوں سے نہیں آئےبلکہ انہیں دھکا لگا کرلایا گیا ہے ۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے کہاتھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہے، ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کرلایاگیا سب جانتے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ عوام تیاری کریں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن پاکستان کا ہی خدا حافظ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کادھڑن تختہ ہونے والا ہے،آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامورکردیتے ،آج لاکھوں لوگ بےروزگارہوچکے، ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کاجنازہ نکل چکا ہے، پی کےایل آئی سےشاندارہسپتال پورےپاکستان میں نہیں، عمران نیازی حکومت نےپی کےایل آئی ہسپتال کاجنازہ نکال دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےپنجاب کےسرکاری ہسپتالوں کودوبارہ بحال کیا،ملک پرنااہل شخص کو مسلط کیاگیا،ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیاگیا، ساڑھے 3سال میں ملک کوکس نہج پر پہنچادیا گیا ؟، سیاست بیماروں کوسہولتیں فراہم کرنےکانام ہے۔