مظفرآباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پراگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹرمیں ایل او سی کا دورہ کیا اورافسروں ،جوانوں سےملاقات کی۔ آرمی چیف نےاگلےمورچوں پرتعینات جوانوں کےحوصلےکوسراہا۔
COAS visited forward areas along LOC. COAS was briefed on ground situation along LOC & operational preparedness of the formation. COAS interacted with the troops deployed along LOC in Kot Kotera Sector. (1/2) pic.twitter.com/LkbJRgxHnB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2021
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمہ وقت چوکنااورتیاررہنےسےتمام خطرات سےنمٹاجاسکتاہے۔ ایل اوسی پرسیکیورٹی یقینی بنانےکیلیےحکمت عملی اہم ہے۔اس موقع پرآرمی چیف کوایل اوسی کی صورتحال،فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔