اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور التوا کی استدعا کی جبکہ دوسری جانب درخواست گزار صلاح الدین ایڈووکیٹ بھی پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں التوا پر کوئی اعتراض نہیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے انہیں پیشگی بتا دیا تھا کہ اٹارنی جنرل نہیں ہوں گے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔