لاہور:سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عنقریب وطن واپس آئیں گے، وہ 20 جنوری کودوبارہ لندن جا رہے ہیں اوراس بار نواز شریف کو ساتھ لے کرہی لوٹیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارایاز صادق نے کہا "نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے، میں 20 تاریخ کو دوبارہ لندن جا رہا ہوں اور اس بار نواز شریف کو ساتھ لے کر ہی لوٹوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس بیڈ گورننس ہوچکی ہے اور لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا ہے، جس کی سیاست ختم کرنے چلے تھے اب سب کا منہ اسی کی طرف ہے، نواز شریف سے جو باتیں ہوئیں وہ بتائی نہیں جاسکتیں لیکن عوام اطمینان رکھیں کہ کچھ ہونے والا ہے جو بہت جلد سامنے آجائے گا۔