اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے باضمیر حکومتی اور اتحادی ارکان سے سچ بولنے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ ہمت سے کام لیں ، کلمہ حق کہیں ۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومتی اتحادی ظلم میں شامل ہوئے توشریک جرم کہلائیں گے، امیدہےحکومتی باضمیرارکان جرات مندانہ اسٹینڈ لیں گے، منی بجٹ منظورنہیں ہونے دینگے، منی بجٹ پارلیمنٹ کےہررکن کاامتحان ہے، حکومت کے پاس عقل، سنجیدگی ،درست معاشی پالیسی اور ٹیم نہیں،اس وقت پاکستان کودرست معاشی پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی کمرشل بینکوں پرانحصارہمارے خدشات کی تصدیق ہے، غیرملکی بینکوں پرانحصارکی حکومتی پالیسی آگ سےکھیلنےکےمترادف ہے ،منی بجٹ سےپاکستان کےہاتھ پاؤں باندھنےکی تیاری ہورہی ہے ،حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے۔
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ قرض پر معیشت پائیدار ہوسکتی ہے اور نہ ہی یہ کوئی عقل مندانہ پالیسی ہے،کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں پونے 6 روپے اضافہ کا تقاضا ظلم ہے ،حکومتی اقدامات سے عوام کی آمدن اور قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت ہمارے پاس ڈالر نہیں کا کہہ کر مزید عدم استحکام پیدا کررہی ہے ۔