پشاور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورمحمد طاہراورنگزیب نے رسالت کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے ملعون کذاب کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کذاب پرالزا م ہے کہ اس نے تھانہ انقلاب کی حدود رسالت کا جھوٹا دعویٰ کیاتھا جس پر ملعون کذاب کو 7ستمبر 2020ءکو گرفتا رکرکے اس کے خلاف دفعہ295-C/298کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کی جانب سے مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، جس پر عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔