سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)
سائفرکو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،چئیرمین پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

اسلام اباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکو تحریک انصاف کا سیکریٹری جنرل اور عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرہٹری جنرل مقررکیا گیاہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدورکی بھی نامزدگیاں کردی گئی ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدرمقررکیا گیا ہے، قاسم سوری کو بلوچستان ، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیارکو جنوبی پنجاب کا صدر مقررکیا گیا ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے فوادی چوہدری نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے ملک بھر میں موجود تمام پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیے گئے ہیں۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مرادسعید، اسدقیصر، علی امین گنڈا پور کو شامل کیا گیا تھا۔