یہ تو وقت بتائے گا کہ نواز شریف کے آنے پرحکومت رہے گی یا جائے گی؟فائل فوٹو
یہ تو وقت بتائے گا کہ نواز شریف کے آنے پرحکومت رہے گی یا جائے گی؟فائل فوٹو

نواز شریف کو ملک میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہےکہ ن لیگ کے قائد  نواز  شریف کو ملک میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں، بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے۔

سابق وزیراعظم  بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب “محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ  نواز شریف کا ملک ہے انہیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا کہ نواز شریف کے آنے پرحکومت رہے گی یا جائے گی؟ دیکھنا ہے کہ ان کے آنےکے لیے طریقہ کارکیا ہو گا، یہ صرف نواز شریف بتاسکتے ہیں کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں اورآخر پاکستان آکر کیا کریں گے لیکن یہ نواز شریف کا ملک ہے اور انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔