اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے سندھ میں یونین کونسل ، وارڈز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلیے انتظامی تیاری، نقشہ جات اورڈیٹا 31 دسمبر تا 14 جنوری مکمل کیا جائے گا۔حلقہ بندی کمیٹی یونین کونسل، وارڈزکی ابتدائی فہرست 17 جنوری تا 15 فروری تک مکمل کرکے 16 فروری کو شائع کی جائے گی ۔
حلقہ بندیوں پر اعتراضات 17 فروری سے 4 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جنہیں 21 مارچ تک نمٹا دیا جائے گا۔ حلقہ بندی اتھارٹیز 22 مارچ تک اپنے فیصلے سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو آگاہ کریں گی ۔24 مارچ کو یونین کونسل اور وارڈزکی حلقہ بندی کی حتمی اشاعت ہوگی۔