اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی بجٹ کو پرسوں (بدھ کو) قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کوپرسوں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد منی بل کوقومی اسمبلی میں پیش کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام میں کیا ہے،عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط واضح ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کل نہیں آج واپس آنا چاہیے، اگر کوئی موٹرسایئکل چوری کرتا ہے تو پوری فیملی کو جیل ڈال دیا جاتا ہے، شہبازشریف نے بھائی کی گارنٹی دی، لاہورہائی کورٹ کو لیگی صدر کو گارنٹی دینے پر جیل میں ڈالنا چاہیے