صنعت کو21 بلین ڈالر برآمدی ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔فائل فوٹو
صنعت کو21 بلین ڈالر برآمدی ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔فائل فوٹو

کل سےصنعتوں کو گیس سپلائی بحال ہو جائے گی

اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد نے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، ملاقات میں کہا گیا کہ 29 دسمبر سے صنعتوں کو 75 ایم ایم سی ایف یومیہ گیس سپلائی بحال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد اپٹما کا کہنا تھا کہ 29 دسمبر سے صنعتوں کو 75 ایم ایم سی ایف یومیہ گیس سپلائی بحال ہوگی، حکومت نے برآمدات میں اضافہ برقرار رکھنے کے لیے گیس کی فراہمی پراتفاق کیا۔

اپٹما کے مطابق ایکسپورٹ سیکٹر کوگیس سپلائی مزید بڑھانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اقدامات سے صنعت کو21 بلین ڈالر برآمدی ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

وفد کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین سے بھی ملاقات کی گئی جس میں مناسب گیس فراہمی اور ورکنگ کیپٹل کی واپسی کے طریقہ کار میں نرمی کا یقین دلایا گیا۔