مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو
مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کےدفتری اوقات میں2روز کیلیے اضافہ

کراچی: مرکزی بینک نے سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے دو روز کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچزکے دفتری اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے فیلڈ دفاتراور نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز30 اور31 دسمبرکو رات 8 اور10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

لہٰذا نیشنل انسٹیٹیوٹ فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز(نفٹ) کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ وہ31 دسمبر بروز جمعہ کو شام 8 بجے پیمنٹ کی ادائیگی اوراسی دن کلیئرنگ کے لیے خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کرے۔