اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ صادق سنجرانی ارکان کو واپس نشستوں پرجانے کا کہتے رہے،بہرہ مند تنگی آپ ادھر کیوں گھوم رہے ہیں، اپنی نشست پرجا کربیٹھیں۔
سینیٹ کے اجلاس میں حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے اپوزیشن پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیڈرامریکہ میں اپنی سی وی لے کر بنچ پر بیٹھے تھے،آپ ہمیں سامراج کا طعنہ دے رہے ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر شہزاد وسیم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ہوئے 55 ارب روپے کا قرض ہمارے سر پر ہے ، ہم نے 55ارب میں سے 29ارب کاقرض چکادیا، 12ارب رواں برس اور 12ارب اگلےسال واپس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک کسی حکومت نےنیشنل سیکیورٹی پالیسی نہیں بنائی، یہ اعزازعمران خان کی حکومت کوجاتاہے، اپوزیشن نیشنل سیکیورٹی پالیسی کیلئےکمیٹی میں نہیں آئی تھی ،جب پالیسی ڈرافٹ کی کل میں تھی تواپوزیشن کوآنےکی دعوت دی،اپوزیشن نےاعتراض کیا کہ کمیٹی میں وزیراعظم نہیں اس لیےآنامناسب نہیں سمجھا، نیشنل سیکیورٹی بریفنگ میں بھی وزیراعظم نہیں تھے مگر وہاں یہ سب بھاگےآئے۔
وسیم شہزاد کے خطاب کے دوران اپوزیشن بنچزکی جانب سے ہنگامہ کی جاتی رہی ،اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا جبکہ اس دوران چیئرمین صادق سنجرانی اپوزیشن ارکان کو سیٹوں پر بیٹھنے کا بھی کہتے رہے ۔