تربت میں اے این ایف اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تربت میں اے این ایف اہلکاروں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جب کہ شہید ہونے والے کانسٹیبل اشرق کا تعلق صوابی سے ہے۔