نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
روس ٹیلر نے سوشل میڈیا پرایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
کیوی بیٹر کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز جبکہ آسٹریلیا اورنیدرلینڈزکے خلاف ون ڈے سیریزان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔
واضح رہے کہ راس ٹیلرنے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔