اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخاب پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات ک مطابق الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہناتھا کہ آراو تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں ، بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کی جائے ،آر او نے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکےعلاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے جے آئی، جے یو آئی اور آزاد امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ سنایا ، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔