کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم اورجی ڈی اے روز تماشہ کرتی ہیں، سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے مگران کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکلا ۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ایم کیو ایم کتنی شریف ہے، وزیراعظم نےایم کیوایم والوں کونفیس لوگ کہہ کرسرٹیفکیٹ دےدیا، وسیم اختربتارہےتھےکہ وہ شریف لوگ ہیں، متحدہ کو شرافت کایہ سرٹیفکیٹ کس نے دیا ہے؟ ،نالائق حکومت عوام پرظلم ڈھارہی ہے،حکومت کی منطق سمجھ نہیں آرہی۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن سے توقع ہے کہ یہ بجٹ مسترد کردیں گے ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے توقع نہیں کہ ان ظالمانہ فیصلوں کومسترد کریں گے، چھ ماہ پہلے یہ کچھ اور کہہ رہے تھے اب کچھ اور بول رہے ہیں