پشاور:زلزلے کے جھٹکے سوات، چترال، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں محسوس کیے گئے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی،
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں محسوس کیے گئے، لوگ مساجد میں نماز جمعہ پڑھ رہے تھے کہ زلزلہ آگیا، جس کے لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور مساجد سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔