وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو معاون خصوصی ٹورزم کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی تعیناتی اعزازی بنیاد پرہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے، معاونین خصوصی میں 12غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔