عوام کیلیے خوشخبری ، پٹرول 8 روپے ، ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا
ٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ، ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی
November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔