بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو
بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی اور سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارشوں کا امکان رد کردیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق موسم سرما کی مون سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے 3 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا۔

مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھیں گے، جس کے اثرات بعد ازاں پورے ملک میں پھیل جائیں گے،جسکے نتیجے میں دادو، جامشورو، شہید بےنظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں4 سے 6 جنوری کے درمیان گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 4 سے 7 جنوری کے دوران کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔