اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے۔
کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار24 ہو گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 82 ہزار411 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب 4 لاکھ 45 ہزار228، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 81 ہزار 430 اوربلوچستان میں 33 ہزار 644 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 8 ہزار 720، گلگت بلتستان میں 10 ہزار429 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 665 ہوگئی۔