لاہور:پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی اوور میں تباہ کن بولنگ کرا کردھاک بٹھا دی ۔
محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بگ بیش لیگ کے میڈن اوور میں 3 وکٹیں لیں اور کوئی رن نہیں دیا، فاسٹ بولر نے اپنے اوور کی دوسری تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹیں لیں۔
TRIPLE. WICKET. MAIDEN. ON. DEBUT. #BBL11 pic.twitter.com/73hCAB40aU
— KFC Big Bash League (@BBL) January 2, 2022
یاد رہے کہ محمد حسین کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔