23مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ضرور ہو گا۔مولانا فضل الرحمن

پشاور:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،23مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ضرور ہو گا۔

انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں نے مہنگائی مارچ میں شرکت کا یقین دلایا ہے،مہنگائی مارچ کیلیے تیاریوں کا کام تیز کیاجائے گا، مہنگائی کے ستائے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔غریب کیلیے موت آسان اور زندگی مشکل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں حکومت کو شکست ہوئی ،جے یو آئی کو زیادہ ووٹ ملنا اپوزیشن کی فتح ہے،اگلے مرحلے میں ان کا اس سے بھی برا حشر ہو گا۔ ہماری جیت سے ثابت ہو چکا کہ عوام ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہماری مسلسل جدو جہد پرنااہل، سلیکٹڈ حکومت سے ہاتھ کھینچنا پڑا ہے، حکومتی دھاندلی کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں جمعیت بھاری اکثریت سے فتحیاب ہوئی اور عوام نے ہمارے بیانیہ پر لبیک کہا ،مستقبل میں بھی اداروں نےمداخلت نہ کی تو چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے، اگر مستقبل میں اداروں کی مداخلت نہ کی تو عوامی قوت سے چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے۔