کراچی سمیت سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول کھل گئے اور طلبہ کی موجیں بھی ختم ہو گئیں ۔
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی تھیں جو گزشتہ روز ختم ہو گئیں، نجی ٹی وی کے مطابق آج کھلنے والے اسکولوں میں حاضری میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی چھٹیاں آج سے شروع ہو رہی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج سے اسکول، کالج اوریونیورسٹیوں میں سردیوں کی تعطیلات ہوں گی جو 12 جنوری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 24 دسمبر سے 28 فروری تک سردیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں ۔