عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

بھتیجے کی شادی کی واپسی پرمیری گاڑی پرفائر کیا گیا،موٹرسائیکل پر سوار دوافراد نے میری گاڑی کی طرف پستول تان لی۔

               
January 3, 2022 · اہم خبریں, قومی
یہ بزدلوں، ٹھگوں اورلالچی لوگوں کی ریاست ہے۔فائل فوٹو

یہ بزدلوں، ٹھگوں اورلالچی لوگوں کی ریاست ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے  کہا ہے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھتیجے کی شادی کی واپسی پرمیری گاڑی پرفائر کیا گیا اورموٹرسائیکل پر سوار دوافراد نے میری گاڑی کی طرف پستول تان لی ، میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں ، میرا پرسنل سیکریٹری اورڈرائیورگاڑی میں تھے ، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اورلالچی لوگوں کی ریاست ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہناتھا کہ ’’ میں محفوظ ہوں، دعائیں ہی وہ واحد ڈھال ہے جو ہمیں کمزور ایمان والوں کے شیطانی عزائم سے بچاتی ہے ۔جزاک اللہ ‘‘۔

ریحام خان کا کہناتھا کہ’’ ہم نے اسلام آباد کی شمس کالونی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروانے کیلیے درخواست جمع کرا دی ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ۔