ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سٹی میئرکے امیدوارعمر خطاب شیرانی کے قتل میں تیسری بیوی ملوث نکلی ۔
ڈی پی او ڈی آئی خان نجم الحسنین نے پریس کانفرنس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عمرخطاب شیرانی کی تیسری بیوی اوردیگر ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
ڈی پی اونے بتایا کہ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ ہی دہشت گردی کا عنصر ہے، قتل میں تیسری بیوی ملوث تھی جس کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے ۔تیسری بیوی کے عمر خطاب شیرانی سے اختلافات تھے لیکن یہ اختلافات کس نوعیت کے تھے اس پر مزید تفتیش کر رہے ہیں جبکہ آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی اونے بتایا کہ موبائل فون سمیت دیگر شواہد سے قتل کا سراغ لگایا گیا، ایک ملزم کاتعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔