چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو
چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو

ہرجانہ کیس۔خواجہ آصف کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل خواجہ آصف نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کے بیان پرجرح کا حق ختم کردیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیرالتوا ہے جس پر وکیل خواجہ نے جواب دیا کہ یہ کیس 2012 کا ہے،2021 میں سوالات وضع کیے گئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ڈائریکشن دی ہے کہ ہتک عزت کے کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا آپ کہتے ہیں کہ التوا عمران خان کی طرف سے ہوا؟ 2012 سے ہتک عزت کا کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، ہتک عزت کیس کا تو2 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے التوا لیا گیا۔