پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے ہاتھ ملانے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چوروں کی سرپرستی چھوڑ دیں تو پہلا شخص ہوں جو ان کے پاس جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی منع نہیں کریں گے اور نہ روکیں گے۔ انھوں نے فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا۔ فواد چوہدری نے کہاتھا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی انتہا پسند ہے۔