وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو
وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں پربغیراجازت وزرا سے ملنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیرکسی وزیر سے ملاقات نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔ ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرزپرکارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔