جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور2 بچیاں شامل ہیں۔فائل فوٹو
جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور2 بچیاں شامل ہیں۔فائل فوٹو

دیر بالا میں ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا میں جا گری

دیر بالا: شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس برف میں پھسل کر دریا پنجکوڑہ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پہنچے اورامدادی کارروائیاں کیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔

جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف میں پھسل کر دریا میں گر گئی۔