سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف آج کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف آج کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔فائل فوٹو

بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا دھرنا 6 ویں روز بھی جاری

کراچی: بارش کے باوجود بلدیاتی قانونی کیخلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا 5 ویں روز بھی جاری ہے ۔

بارش کے باجود شرکا پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ دھرنا منتظمین کی جانب سے بارش سے بچاؤ کیلیے انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرنے کے پانچویں روز بارش کے امکان پر دھرنے منتظمین کی جانب سے بارش سے بچاؤ کیلیے انتظامات کیے گئے تھے۔

سندھ اسمبلی کے سامنے سڑک پر دھرنے کےشرکا کیلیے بڑے پیمانے پر شامیانے لگا کر ان کے اوپر پلاسٹک کی شیٹس لگادی گئیں، جس کے نیچے دھرنے کے شرکا بارش کے دوران بھیگنے سے محفوظ رہےاوربارش کے باوجود شرکا انتہائی نظم و ضبط اور اطمینان کے ساتھ سڑک پر موجود رہے۔جبکہ دھرنے کی کوریج کرنے والے میڈیا پرسنز، صحافیوں اور فوٹوگرافروں کیلیے بھی پلاسٹک شیڈ لگایا گیا تھا۔

مظاہرین نے سندھ حکومت سے بلدیاتی قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔جمعہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی دھرنے میں شرکت کریں جب کہ مظاہرین نے اگلے مرحلے میں وزیرا علیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا پلان بھی بنالیا ۔منگل کو دھرنے میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کی اہل کراچی کے حقوق کی جاری جدوجہد اوردھرنے کو لسانی رنگ دینے اور مہاجر سندھی مسئلہ بنانے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں نے لسانیت وعصبیت کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کو لسانی رنگ دینے سے باز رہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک پورے کے مظلوم ومحکوم عوام کی تحریک ہے۔جماعت اسلامی کا دھرنا سردی کے موسم اور بارش کے باوجود بھی جاری رہے گا۔جمعہ 7جنوری کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اس دھرنے میں شرکت کریں گے۔