وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیر مقدم کرتاہوں ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکاونٹس کی جتنی جانچ پڑتال ہوگی اتنے ہی حقائق سامنے آئیں گے ،پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے ۔پی پی ،ن لیگ کے اکاونٹس کی جانچ پڑتا ل کا منتظر ہوں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آئی جس میں کہا گیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے اور غلط معلومات جمع کرائیں۔
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ میں شامل کیش رسیدیں، بینک سٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ پی ٹی آئی کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے۔ تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی۔