سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ پرکہا کہ یہ تو ابھی بارش کا پہلا قطرہ ہے ، تبدیلی سرکار کے ابھی مزید کارنامے بھی سامنے آئیں گے ۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے ،  اس ہیر پھیرکی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے ،قوم کے سامنے حقائق آنے چاہئیں ، یہ فراڈ کروڑوں روپوں سے شروع ہو کر اربوں تک جائے گا،دوسروں پرالزامات لگانے والوں کیخلاف مستند رپورٹ چوری اور مشتبہ فنڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہمصروف عمران خان کے کارنامے قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی نے فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹ چھپائے،تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے ہیں۔