اسلام آباد: این سی او سی کے اعداو شمار کے مطابق ملک بھر میں انسداد کرونا ویکسینیشن مہم میں 16 کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 16 کروڑ سے زائد شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں7 لاکھ 50 ہزار 392 افراد نے ویکسین کی ڈوزلگوائی۔
این سی او سی نے بتایا کہ مجموعی طورپر16 کروڑ6 لاکھ 51 ہزار5 شہریوں ویکسین کی خوراکیں لگواچکے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملک میٕں کرونا وائرس سے مزید5 مریض انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار955ہوگئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1ہزار85 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روزکرونا کے46 ہزار585 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کرونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.32فیصد رہی۔