پنجاب کی وزیر صحت اومی کرون کا شکار

 وزیر صحت یاسمین راشد کو ویری ایشن ڈیٹیکشن کٹس سے اومی کرون کی  تصدیق ہوئی ہے۔

               
January 6, 2022 · اہم خبریں, قومی
مسلم لیگ (ن) والے دھاندلی کے مسٹر ہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) والے دھاندلی کے مسٹر ہیں۔فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد میں کورونا کے نئے ویئرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی وزیرصحت کو ویری ایشن ڈیٹیکشن کٹس سے اومی کرون کی  تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز میں نوے فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔ اس لیے شہریوں کو تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔