فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے۔فائل فوٹو
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونا خوش آئند ہے۔فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ اکبرایس بابرپھر میدان میں آ گئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبرایس بابر نے فنڈنگ کیس میں ایک مرتبہ پھر سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ دبئی سے ووٹنگ کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو 2.1 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ قانون کہتاہے کہ کوئی پاکستانی شہری انفرادی حیثیت میں فنڈنگ کر سکتا ہے لیکن کمپنی کسی سیاسی جماعت کو فنڈنگ نہیں کر سکتی، سوال یہ پیداہو رہاہے کہ ایک کرکٹ کلب نے پی ٹی آئی کو اتنی فنڈنگ کیوں کی؟ کس حد تک یہاں سے فنڈنگ ہوئی یہ بھی ابھی دیکھنا باقی ہے ،کیونکہ یہ تفصیلات ابھی 2013 تک ہیں اس کے بعد دھرنا بھی چلاہے ۔