کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرکاراورآئل ٹینکر میں حادثے کے نتیجے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کےقریب کاراورآئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیورموقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کیا اور ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔