فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی اہلکارکی اپنے ہی ساتھیوں پرفائرنگ۔4 جاں بحق

جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے 3 ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو  بھی گولی مارکر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔